یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

October 29, 2025

افغانستان جیسا خطہ جو دہائیوں سے غیر ملکی مداخلت ،جنگ و جدل  ،خانہ جنگی اور دیگر مسائل سے  دوچار ہے اس وقت ایک مرتبہ پھر غلط راستے پہ چل کے خود کو  آگ  میں جھونک رہا ہے۔

October 29, 2025

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

October 29, 2025

پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

October 29, 2025

کیونکہ جو معاشرہ اپنے دیکھ بھال کرنے والوں کا خیال رکھتا ہے، وہی حقیقت میں صحت مند اور مضبوط معاشرہ ہوتا ہے۔

October 29, 2025

ایشیا کپ اور سہہ ملکی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان؛ بابر اور رضوان کی چھٹی

ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا

1 min read

پاکستان کرکٹ ٹیم

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے،

August 17, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

سترہ رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث شامل ہیں۔

ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی سلیکٹر عاقب جاوید نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان وائٹ بال کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی پرفارمنس بھی بہتر ہوئی ہے۔ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان کی مشاورت شامل ہے، 17 رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، گزشتہ 9 میچز میں سے 6 میں ہم کامیاب ہوئے، ایک میچ ہم آخری بال پر ہارے، ہمارا فوکس جیت اور اسکے تسلسل پر ہے۔

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر سے شارجہ میں ہوگی۔ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

 یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

October 29, 2025

افغانستان جیسا خطہ جو دہائیوں سے غیر ملکی مداخلت ،جنگ و جدل  ،خانہ جنگی اور دیگر مسائل سے  دوچار ہے اس وقت ایک مرتبہ پھر غلط راستے پہ چل کے خود کو  آگ  میں جھونک رہا ہے۔

October 29, 2025

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *