خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران کی وادی سراوان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کا ٹھکانہ کلیئر کروا لیا۔

June 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، تاہم ملک کی طرف بری نگاہ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

June 25, 2026

آسیہ اندرابی: کشمیر کی خاتون آہن               

دہلی کی ہندوتوا عدالت سے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا کا احمقانہ فیصلہ پون صدی سے کشمیریوں کے خون سے لکھی جانے والی کتابِ حریت کا تازہ باب ہے، جس میں ایک نہتی، باکردار اور باہمت کشمیری خاتون نے بھارت کے غرور کو چیلنج کیا ہوا ہے
دہلی کی ہندوتوا عدالت سے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا کا احمقانہ فیصلہ پون صدی سے کشمیریوں کے خون سے لکھی جانے والی کتابِ حریت کا تازہ باب ہے، جس میں ایک نہتی، باکردار اور باہمت کشمیری خاتون نے بھارت کے غرور کو چیلنج کیا ہوا ہے

بھارتی عدالت نے آسیہ اندرابی کو عمر قید اور ان کی ساتھیوں کو تیس تیس سال کی سزا سنا دی ہے، مگر یہ قید و بند آزادی کے گیت سے زیادہ نہیں۔ آسیہ اندرابی پرامن مزاحمت کی علامت اور ایک ایسی ہیرو ہیں جس نے اپنی کمزور ہڈیوں کے ساتھ جابر ریاست کی طاقت کو چیلنج کر رکھا ہے

March 25, 2026

دہلی کی ہندوتوا عدالت سے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا کا احمقانہ فیصلہ پون صدی سے کشمیریوں کے خون سے لکھی جانے والی کتاب حریت کا تازہ باب ہے جس میں ایک نہتی، باکردار اور باہمت کشمیری خاتون نے بھارت کے غرور کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ آسیہ اندرابی آج محض ایک قیدی نہیں، وہ کشمیر کی تاریخ کا وہ روشن چراغ ہیں جسے ظلم کی آندھیاں بجھا نہیں سکیں۔ بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید اور ان کی ساتھیوں ناہدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو تیس تیس سال کی سزا سنادی ہے، مگر اس فیصلے نے ان کی شخصیت کو کمزور نہیں کیا بلکہ مزید طاقت دے دی ہے۔ دنیا جانتی ہے، یہ قید و بند، یہ دار و رسن، یہ جیلیں، اور سزائیں رہروان آزادی کے پیروں کی دھول اور ہتھکڑیوں کی چھنچھناہٹ آزادی کے گیت سے زیادہ نہیں۔

جب ساز سلاسل بجتے تھے، ہم اپنے لہو میں سجتے تھے

وہ رِیت ابھی تک باقی ہے، یہ رسم ابھی تک جاری ہے

آسیہ اندرابی کی پوری زندگی کشمیر کی آزادی، انسانی حقوق اور خواتین کی عزت و وقار کے تحفظ کا استعارہ ہے۔ وہ بندوق کی زبان نہیں جانتی مگر دلیل، اصول اور ثابت قدمی کے ہتھیار سے بندوقوں پر لرزہ طاری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہیں کبھی ریاستی املاک پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ نہ ثابت کیا جا سکا، کبھی کسی مسلح کارروائی میں ملوث نہ دکھایا جا سکا۔ اس سب کے باوجود انہیں وہ سزائیں سنائی گئیں جو قاتلوں اور دہشت گردوں کو بھی کم ہی ملتی ہیں۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ کشمیر کے حق خودارادیت کی سب سے توانا آواز تھیں۔ بھارتی ریاست کو یہ خوف ہمیشہ لاحق رہا کہ اگر یہ آواز زندہ رہی تو کشمیر میں ظلم کا پردہ چاک ہوتا رہے گا، لیکن سوال یہ ہے کہ صدا، نعرے اور جذبے کو بھی قید کیا جا سکتا ہے؟ ماضی میں ایسا کبھی ممکن ہو سکا، نہ اب ہو سکے گا۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے برسوں سے ان کے خلاف بھاری سزاؤں کا مطالبہ کررہے تھے۔ انہیں دہلی کی تہاڑ جیل میں آٹھ سال سے زائد وقت ہو چکا ہے۔ یہ وہی راستہ ہے جو پہلے مقبول بٹ اور پھر افضل گورو کے مقدمات میں اختیار کیا گیا۔ دونوں کو اسی طرح کے فیصلوں کے تحت موت کے گھاٹ اتارا گیا، جبکہ شواہد نہ ہونے کا اعتراف خود بھارتی اعلیٰ عدالتوں نے بھی کیا، افضل گورو کی سزا کا فیصلہ بھارت اور بھارتی عدلیہ کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کو کافی ہے۔ جب بھارتی چیف جسٹس نے لکھا ’’ملزم افضل گورو کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا، لیکن عوام کو خوش رکھنے کی خاطر اسے سزائے موت دی جائے‘‘ لکھ لعنت، اس نظام پر اس عدلیہ پر۔ یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی عدلیہ بھی ہندوتوا کے بجرنگی رنگ میں رنگی جا چکی ہے۔ آسیہ کا فیصلہ اسی عدالتی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ ہے۔

یہ احتجاج عجب ہے خلاف تیغ ستم زمیں میں جذب نہیں ہو رہا ہے خوں میرا

آسیہ اندرابی کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ وہ پاکستان سے رشتہ کیا۔۔ لاالہ اللہ کا نعرہ لگاتی ہے، کشمیر پر بھارتی قبضہ تسلیم نہیں کرتی، کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کو فطری اور تاریخی حقیقت سمجھتی ہیں، وہ لاکھوں کشمیری بیٹیوں کے لئے حوصلے اور وقار کی علامت ہیں۔ یونہی نہیں کہ انہیں کشمیر کی آئرن لیڈی کہا جاتا ہے۔ مودی حکومت کے لئے یہ بات ناقابل برداشت تھی کہ ایک غیر مسلح، محض فکری اور سیاسی قوت رکھنے والی بزرگ خاتون بھی ان کے ظلم کو للکارتی رہے۔

چشم فلک گواہ ہے کہ کشمیری عشروں سے لاشیں اٹھا رہے ہیں، لیکن ان کے دلوں سے آزادی کی خواہش ایک دن بھی کم نہیں ہوئی۔ سخت سزاؤں کے باوجود جو کشمیر آج بول رہا ہے وہ پہلے سے زیادہ پُراعتماد اور باحوصلہ ہے۔ بھارت کشمیر کی مزاحمتی سیاست کو دہشت گردی کے مقدمات میں بدل کر دنیا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے لیکن جب ایک بزرگ اور بیمار خاتون پر ایسے سنگین الزامات لگائے جائیں جو کبھی ثابت نہ ہوسکیں تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اصل مقصد سیاسی آواز کا گلا گھونٹنا ہے، لیکن بقول حفیظ جونپوری:

قہر ڈھائے گی اسیروں کی تڑپ اور بھی الجھیں گے حلقے دام کے

آسیہ اندرابی کے اہل خانہ کا ردعمل پوری کشمیری قوم کی آواز ہے۔ ان کے بیٹے کا یہ کہنا کہ یہ سزائیں اس لئے دی جا رہی ہیں تاکہ قیدی کبھی دوبارہ اپنے گھر نہ لوٹ سکیں، ایک ایسی حقیقت ہے جس سے دنیا کو آگاہ ہونا چاہئے۔ کشمیر میں جیل محض قیدخانہ نہیں بلکہ سیاسی بدلے کا اوزار بن چکا ہے۔ وہاں اختلاف کرنے والے ہر شخص کو طویل نظربندی، عمر قید یا پھانسی کے خوف میں زندہ رہنا ہوتا ہے۔ یہ ماحول کسی بھی مہذب معاشرے کی علامت نہیں ہو سکتا۔

آسیہ اندرابی آج قید میں ضرور ہیں، مگر دل شکستہ نہیں، ان کا حوصلہ چٹان ہے، بھارتی ریاست کے لئے ایک سوال ہے، اور اس سوال کا آہنگ ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھتا رہے گا۔ وہ پرامن مزاحمت کی علامت ہیں، انسانی حقوق کی علمبردار ہیں، ایک ایسی ہیرو جس نے اپنی کمزور ہڈیوں کے ساتھ ایک ظالم، جابراور انسانیت کی دشمن ریاست کی طاقت کو چیلنج کر رکھا ہے۔ کشمیر کی تحریک آزادی میں ان کا مقام ہمیشہ برقرار رہے گا، اور آنے والی نسلیں انہیں ایک ایسی خاتون کے طور پر یاد کریں گی جس نے خوف کے زمانے میں ہمت کی مشعل روشن رکھی۔ وقت ثابت کرے گا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹتی ہیں اور سچائی آخر کار سر اٹھاتی ہے۔ آسیہ اندرابی کے لئے یہ سزائیں محض ایک مرحلہ ہیں، جبکہ تاریخ کا فیصلہ بہت مختلف ہوگا، انشااللہ۔

کب یاروں کو تسلیم نہیں ، کب کوئی عدو انکاری ہے

اس کوئے طلب میں ہم نے بھی دل نذر کیا جاں واری ہے

جب ساز سلاسل بجتے تھے ، ہم اپنے لہو میں سجتے تھے

وہ رِیت ابھی تک باقی ہے ، یہ رسم ابھی تک جاری ہے

کچھ اہلِ ستم ، کچھ اہلِ حشم مے خانہ گرانے آئے تھے

دہلیز کو چوم کے چھوڑ دیا دیکھا کہ یہ پتھر بھاری ہے

جب پرچمِ جاں لیکر نکلے ہم خاک نشیں مقتل مقتل

اُس وقت سے لے کر آج تلک جلاد پہ ہیبت طاری ہے

زخموں سے بدن گلزار سہی پر ان کے شکستہ تیر گنو

خود  ترکش والے کہہ دیں گے یہ بازی کس نے ہاری ہے

متعلقہ مضامین

خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *