وزیردفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پاک فوج کے شہداء کے جنازے میں شریک نہ ہوکر واضح کر رہے ہیں کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خواجہ آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پیغام میں سوال اٹھایا کہ “تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ہے؟ کیا وہ وطن پر قربان ہونے والے شہداء کے ساتھ ہے یا بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے ساتھ جو افغانستان سے آتے ہیں؟”
آج KPK میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ دھشت گردوں نے ھمارے 12جری جوان بیٹے شہید کیے۔ انکے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ KPK کے وزیر اعلی سمیت pti لیڈرشپ کا کوئ فرد شریک نہ ھوا۔تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ھے ؟ کیا وہ ھمارے جوان بیٹوں کے بھارتی سپانسرڈ قاتلوں کے… pic.twitter.com/zdLmkuioA3
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 13, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان میں ہونے والے آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے ہمارے 12 بہادر جوانوں کو شہید کیا۔ سول اور فوجی قیادت نے شہداء کے جنازے میں شرکت کی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یا پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کو صاف الفاظ میں بتادیا گیا ہے کہ اسے پاکستان اور دہشت گردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق دفاعی وزیر کی یہ تنقید تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے لیکن خواجہ آصف بہرحال یہ سوال پوچھنے میں جق بجانب ہیں کہ آخر کیوں اس صوبے کی وزیر اعلی نے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی جس کے صوبے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔