پچھلے پانچ سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اگلے پانچ سال میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔

October 29, 2025

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

October 29, 2025

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

وفاقی وزیر عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا

October 29, 2025

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ دورانِ سفر پیش آیا، جب بھارتی شہری نے دو کم عمر بچوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ان پر حملہ کیا

October 29, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا چین کا دورہ، اعلی سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں

علاوہ ازیں آرمی چیف کی اعلی چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دفاعی و اسٹریٹیجک مشاورت بھی کی گئی

1 min read

عاصم منیر چین میں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دورہ چین کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

July 26, 2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالارِ پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کا اہم سرکاری دورہ کیا، جس میں انہوں نے چین کی اعلی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ یہ ملاقاتیں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اسٹریٹیجک شراکت داری کے عزم کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنیں گی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں خطے اور عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتِ حال، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے منصوبے اور مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کی مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خودمختاری، کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار اور پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔عسکری سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے جنرل ژانگ یوشیا (وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن)، جنرل چن ہوئی (سیاسی کمشنر، پی ایل اے آرمی) اور لیفٹیننٹ جنرل کائی زائی جن(چیف آف اسٹاف، پی ایل اے آرمی)سے اہم بات چیت کی۔

پی ایل اے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جو دونوں افواج کے درمیان دیرینہ اور مستحکم تعلقات کی علامت تھا۔

ان ملاقاتوں میں دفاعی و سکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی کی مشترکہ کوششوں، دوطرفہ مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی میں جدت اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقاتوں میں ہائبرڈ خطرات اور سرحد پار چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ہم آہنگی اور اسٹریٹیجک تعاون کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا۔

چینی عسکری قیادت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا جب کہ آرمی چیف نے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے سیاسی و عسکری تعلقات کا عکاس ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے قریبی رابطے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

دیکھیں: عالمی روابط کی مضبوطی کیلئے پاکستان کا اوپن ڈور ویزا پالیسی شروع کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

پچھلے پانچ سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اگلے پانچ سال میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔

October 29, 2025

یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی حکام نے طیب اردوغان سمیت ترک عوام کو 102 ویں یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

October 29, 2025

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *