عالمی روابط کی مضبوطی کیلئے پاکستان کا اوپن ڈور ویزا پالیسی شروع کرنے کا اعلان

اس اقدام سے پاکستان عالمی سرمایہ کاری میں اہم کردار اداکرسکے گا
اس اقدام سے پاکستان عالمی سرمایہ کاری میں اہم کردار اداکرسکے گا

ویزا پالیسی میں اصلاحات کرتے ہوئے 126 ممالک کو ویزا فری رسائی دی گئی ہے جبکہ ای ویزا فیس مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے

July 26, 2025

پاکستان ویزا پالیسی میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں تاکہ اس اقدام سے پاکستان عالمی سرمایہ کاری و روابط میں اہم کردار اداکرسکے۔

ویزا پالیسی میں اہم اصلاحات

ویزا پالیسی میں اصلاحات کرتے ہوئے 126 ممالک کو ویزا فری رسائی دی گئی ہے، ای ویزا فیس مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے اور ساتھ ہی 24 گھنٹوں کے اندر اندر ویزا فراہم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مخصوص ممالک کے لیے اب بزنس ویزا دستیاب ہوگا، جب کہ سرمایہ کاری ویزے (3 سے 5 سال) بھی دیے جا رہے ہیں جو عالمی سطح پر پاکستان کی کامیاب معیشت کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستانی سفارتخانوں کو ویزا جاری کرنے کے مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں درخواست کا عمل مزید آسان تر ہوجائے گا۔

اصلاحات میں ہنر مند اور ٹیکنالوجی ماہرین کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کی گئی ہے، جبکہ مقدسات کی زیارت و مذہبی دوروں کے فروغ کے لیے بھی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ اصلاحات پاکستان میں سرمایہ کاری، سیاحت اور معیشت سمیت اہم امور کو عالمی سرمایہ کاری و سفارتکاری تک لے جانے کا سبب بنیں گی۔

دیکھیں: ٹرمپ نے ٹاپ آئی ٹی کمپنیوں کو بھارتی نژاد شہریوں کو ملازمت پر رکھنے سے روک دیا

متعلقہ مضامین

مولانا طیب قریشی نے دورۂ بونیر کے دوران پیغامِ امن کمیٹی کا نیٹ ورک خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔

November 22, 2026

محسن نقوی نے ایک وزیر کی مسلسل تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جواب دیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔

November 22, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

November 22, 2026

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *