اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جے ڈی وینس نوبل امن انعام 2027 کیلئے نامزد، سکھ فار جسٹس نے درخواست جمع کروا دی

یہ نامزدگی دونوں رہنماؤں کی امن کے قیام کیلئے کوششوں کے اعتراف کے طور پر پیش کی گئی ہے، جبکہ نوبل کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
فیلڈ مارشل نوبل پرائز کے لئے نامزد

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے “کمانڈ ڈپلومیسی” کے ذریعے واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطہ ممکن بنایا، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس عمل کے لیے کلیدی سیاسی فیصلے کیے۔

April 9, 2026

اسلام آباد: تنظیم سکھ فار جسٹس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو 2027 کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرتے ہوئے ناروے کی نوبل کمیٹی کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، نامزدگی کو امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں کردار سے جوڑا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایف جے کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں شخصیات نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تنظیم کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے “کمانڈ ڈپلومیسی” کے ذریعے واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطہ ممکن بنایا، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس عمل کے لیے کلیدی سیاسی فیصلے کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت کے نتیجے میں ایک ممکنہ بڑے عالمی تصادم کا خطرہ ٹل گیا، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ نامزدگی دونوں رہنماؤں کی امن کے قیام کیلئے کوششوں کے اعتراف کے طور پر پیش کی گئی ہے، جبکہ نوبل کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایس ایف جے نے پاکستان اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ خالصتان کے مسئلے کے حل کیلئے بھی اسی طرز کی سفارتی حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ دیرینہ تنازع کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

تنظیم نے بھارتی حکومت پر سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت اقدامات کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ بھارتی پنجاب کی صورتحال تشویشناک ہے، تاہم نئی دہلی کی جانب سے ان الزامات پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ نوبل امن انعام کیلئے نامزدگیوں کا عمل خفیہ ہوتا ہے اور مختلف افراد و ادارے سفارشات پیش کر سکتے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ نوبل کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

دیکھئیے:وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *