"> وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ - HTN Urdu وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
عاصم منیر اور شہباز شرف کی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ جنگ بندی برقرار رکھیں اور تحمل کا مظاہرہ جاری رکھیں۔

April 9, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ جنگ بندی برقرار رکھیں اور تحمل کا مظاہرہ جاری رکھیں۔

حکام کے مطابق ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے تمام فریقین کی جانب سے صبر و تحمل کو سراہا اور امن عمل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ فریقین کے وفود کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دیکھئیے:اسلام آباد میں تاریخی مذاکرات کی تیاریاں مکمل؛ امریکہ ایران اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *