سرحدی علاقوں کے تاجروں کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے افغان سرحد کی بندش سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات پر بات کی، گورنر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایران، سعودی عرب، مصر اور آذربائیجان کے وفود سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جن میں دفاع، تجارت اور علاقائی امن پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ایران اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں
امارتِ اسلامیہ افغانستان اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود نے سعودیہ کی ثالثی میں مذاکرات شروع کیے، تاہم اختلافات کے باعث مذاکراتی عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا
مصری وزیرِ خارجہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، عسکری تربیت اور خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا