افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

افغان سرحد سے فائرنگ، تاجکستان میں مزید 2 چینی شہری ہلاک

تاجکستان کے ضلع داروز میں چینی شہریوں پر حملے کے بعد دو مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا ہے
تاجکستان کے داروز ضلع میں چینی شہریوں پر حملے کے بعد دو مشتبہ افراد گرفتار، تاجکستان نے افغانستان سے سرحدی تحفظ اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان علاقوں میں مسلح گروہوں کی موجودگی اور دہشت گردانہ کاروائیاں معمول کی بات ہیں

December 2, 2025

تاجکستان کے ضلع داروز میں چین روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے مزدورں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں دو چینی شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ تاجکستان کی قومی سلامتی کے مطابق چینی شہریوں پر حملہ بدخشاں صوبے کے مایمی ضلع سے سرحد عبور کرنے والے عناصر نے کیا۔ خیال رہے کہ اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو محض چار روز کے میں دوبارہ پیش آیا۔ اس سے قبل 29 نومبر کو بھی ایس ایم کمپنی کے تین چینی ملازمین کو قتل اور ایک کو زخمی کیا گیا تھا۔مذکورہ واقعہ افغانستان کے دور دراز شمالی علاقوں میں گیر ملکی مزدوروں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کی ایک واضح مثال ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں طالبان کے اندرونی اختلافات، مسلح گروہوں کی موجودگی اور دہشت گردانہ کاروائیاں معمول کی بات ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری

بدخشاں پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے تصدیق کی کہ تازہ ترین حملے کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو مایمی ضلع میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی ضلع میں اس سے قبل بھی دو چینی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تاجکستان حکومت

تاجکستان نے مذکورہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تاجکستانی حکام نے افغان حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرحد پر تحفظ اور استحکام یقینی بنایا جا سکے اور ان واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

دیکھیں: خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے اور داعش کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاعات بے بنیاد قرار

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *