اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

October 3, 2026

افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 3, 2026

سعودی عرب میں پاک۔ افغان مذاکرات: محض 30 منٹ جاری رہنے کے بعد بے نتیجہ ختم

امارتِ اسلامیہ افغانستان اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود نے سعودیہ کی ثالثی میں مذاکرات شروع کیے، تاہم اختلافات کے باعث مذاکراتی عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا
امارتِ اسلامیہ افغانستان اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود نے سعودیہ کی ثالثی میں مذاکرات شروع کیے، تاہم اختلافات کے باعث مذاکراتی عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا

افغان طالبان کے وفد کی رحمت اللہ نجیب نے سربراہی کی جبکہ انس حقانی اور عبدالقہار انکے ساتھ موجود تھے

December 1, 2025

امارتِ اسلامیہ افغانستان کا اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب میں موجود ہے جہاں وہ ترکی اور سعودی انٹیلی جنس اہلکاروں سے ملاقاتوں کے بعد مذاکراتی عمل شریک ہوئے۔ اسی طرح پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد بھی اس وقت ریاض میں موجود ہے۔ افغان ذرائع کے مطابق رحمت اللہ نجیب نے حالیہ مذاکراتی عمل میں امارتِ اسلامیہ افغانستان کے وفد کی سرپرستی کی جبکہ انس حقانی اور عبدالقھار بلخی بطورِ معاون شریک رہے۔۔

سعودی عرب میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات میں امارتِ اسلامیہ افغانستان کے چھ ارکان اور پاکستان کے پانچ نمائندوں نے حصہ لیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین مذاکراتی عمل بمشکل 30 منٹ جاری رہنے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچے۔ خیال رہے کہ افغان وفد گزشتہ روز ریاض پہنچا تھا جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا، پاک افغان مذاکرات میں شریک رہا اور اب افغانستان واپسی کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان مذاکرات میں گفت و شنید اور سخت جملوں کے تبادلے ہوئے، جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی مثبت پیش رفت کے اختتام پذیر ہوگئے۔ افغان ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شدید کشیدگی کے سبب بات چیت کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنا اور باہمی تعلقات کے لیے فریم ورک قائم کرنا تھا۔ افغان وفد کی غیر سنجیدگی کے باعث مذاکراتی عمل زیادہ دیر تک نہ چل سکا محض 30 تک جاری رہنے کے بعد پاک افغان مذاکرات روک دیے گئے۔ مذاکراتی عمل میں سعودی حکام دونوں ممالک کے مابین مثبت اور دوستانہ ماحول قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔ مگر محض تیس منٹ تک جاری رہنے بعد مذاکراتی عمل اپنے اختتام کو پہنچا۔

دیکھا جائے تو مذکورہ کوششیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب گزشتہ چند ہفتوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی۔ سعودیہ عرب کی میزبانی میں ہونے والے مذکورہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کی طرف ایک اہم قدم تصور کیے جا رہے تھے لیکن محض ٓدھا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچے۔

دیکھیں: پاک ترک کشیدگی کی افواہوں کی تردید، مذاکراتی عمل متاثر ہونے کے دعوے بے بنیاد

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

October 3, 2026

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

October 3, 2026

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

October 3, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

October 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *