پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

July 22, 2026

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار ہو گیا ہے، جس نے خارجی کمانڈرز کو بھتہ خوری کے لیے غیر شرعی فتوے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

July 22, 2026

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق

بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان، دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوا
بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان، دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جان بحق ہوگئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا

December 2, 2025

بنوں کے علاقے ممند خیل میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں شاہ ولی خان شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال پہنچنے پر ان کی شہادت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس حملے میں تین افراد جان بحق ہوئے جن میںاسسٹنٹ کمشنر، دو پولیس اہلکار اور ایک معصوم راہ گزر شامل ہے۔ حملہ آوروں نے حملے کے بعد موقع سے فرار ہونے سے پہلے سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگائی۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائی

واقعہ کے فوری بعد پولیس سمیت دیگر سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچی اور معائنہ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ آپریشن کی نگرانی ضلعی پولیس افسران ڈی پی او یاسر افریدی، ایس پی سٹی توحید خان اور ایس پی انویسٹی گیشن ساجد ممتاز کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقہ بھر میں کثیر تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور مسلح افراد کی تلاش کے لیے آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اس بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر ایسے حملوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اظہار کیا۔
انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حالت میں جاری رہے گی اور شہداء کے اہل خانہ کو ہر قسم کی ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔

دیکھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے پر غور

متعلقہ مضامین

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *