پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں علاقائی سلامتی اور کشیدگی کم کرنے پر توجہ متوقع ہے۔
پاکستان نے انقرہ میں پہلے بین الاقوامی فوجی ڈرون مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ 33 ممالک کی شرکت والے مقابلے میں ترکیہ پہلے اور اٹلی تیسرے نمبر پر رہا۔
پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری کرنا چاہتی تھی، غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں حکومت کا خاتمہ اور گورنر راج کی نوبت آئی، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک۔
خوست میں افغان طالبان کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی دہشت گرد ذبیح اللہ کی ملاقات نے افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی کی موجودگی اور دونوں کے باہمی گٹھ جوڑ کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔