گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے طویل مدتی اصلاحات، جدید کاروباری ماڈل اور عالمی منڈیوں تک رسائی ناگزیر ہے
مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ عوام نے حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیا ہے، اب ذمہ داری ہے کہ ملک کو درست سمت میں آگے بڑھایا جائے
وزیرِاعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف سے دورانِ ملاقات دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، معدنیات، سیاحت اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اور امریکہ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا
اطلاعات کے مطابق ترکی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آئندہ دنوں میں پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال اور افغانستان سے متعلق معاملات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔