پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

July 22, 2026

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار ہو گیا ہے، جس نے خارجی کمانڈرز کو بھتہ خوری کے لیے غیر شرعی فتوے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

July 22, 2026

مستحکم معیشت اور جدید کاروباری حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے طویل مدتی اصلاحات، جدید کاروباری ماڈل اور عالمی منڈیوں تک رسائی ناگزیر ہے
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے طویل مدتی اصلاحات، جدید کاروباری ماڈل اور عالمی منڈیوں تک رسائی ناگزیر ہے

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری اداروں کو فوری منافع کے بجائے عالمی معیار کی طرف توجہ دینی چاہیے

November 27, 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے جدید کاروباری ماڈل اور عالمی منڈیوں میں شراکت انتہائی ضروری ہیں۔ پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ڈائیلاگ آن دی اکانومی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی معیشت کے کنارے کھڑے ہو کر ترقی نہیں کر سکتا بلکہ اسے اپنے معاشی انتظام میں بنیادی تبدیلیاں لانی ہوں گی۔

مہنگائی میں کمی اور استحکام

گورنر آف اسٹیٹ بینک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی انکے اندازے کے مطابق رہی ہے اور امید ہے کہ آئندہ یہ 5 سے 7 فیصد کے ہدف کے دائرے میں رہے گی۔ انہوں نے زیرِ نظر چیزوں کی جانب اشارہ کیا ہے جن میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ہیں، بیرونی قرضے اور جی ڈی پی کا تناسب 31% سے گر کر 26% پر آ گیا ہے، 2022 کے بعد سے سرکاری شعبے کا بیرونی قرض تقریباً کنٹرول میں ہے جو مالی نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے۔

کاروباری حلقوں کے نام پیغام

گورنر اسٹیٹ بینک نے کاروباری حلقوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر نجی شعبے صرف فوری منافع کے حصول تک محدود رہے تو پاکستان طویل مدتی ترقی سے محروم رہ جائے گا۔
انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری اداروں کو نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنی ہوگی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار پر پہنچانا ہوگا، جدید ٹیکنالوجی اور اختراع میں سرمایہ کاری بڑھانی ہوگی، عارضی فوائد کے بجائے پائیدار مسابقت پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

حکومتی کارکردگی
جمیل احمد کے مطابق مشکلات کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں حکومت نے مالی نظم و ضبط کے اہداف نہ صرف حاصل کیے بلکہ متعدد شعبوں میں ہدف سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے بہتر نتائج دکھائے۔

متعلقہ مضامین

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *