حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

نواز شریف کا نومنتخب اراکین پارلیمنٹ سے خطاب: کارکردگی پر ووٹ ملا ہے، اب ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے

مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ عوام نے حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیا ہے، اب ذمہ داری ہے کہ ملک کو درست سمت میں آگے بڑھایا جائے

نواز شریف نے موجودہ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی، گھروں کی تعمیر، اسپتالوں کے قیام اور طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم جیسے منصوبے عوامی ریلیف کی علامت ہیں

November 26, 2025

مسلم لیگ نون کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جماعت کے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے گذشتہ ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن ہو کر ووٹ دیا ہے اب ذمہ داری ہے کہ ملک کو درست سمت میں لے جایا جائے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا نیز پاکستان آئی ایم ایف کے قرضوں سے آزاد ہو چکا تھآ اور معیشت بھی مضبوط بنیادوں پر کھڑی تھی۔ مگر 2018 سے 2022 کے درمیان ملکی معیشت شدید متاثر ہوئی۔ انکا کہنا تھا اگر نون لیگ کے دور کی ترقیاتی رفتار برقرار رہتی تو آج پاکستان دنیا میں مرکزی مقام رکھتا۔

نواز شریف نے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔ وفاق اور پنجاب دن رات کام کر رہے ہیں۔ غریبوں کے لیے 20 لاکھ گھروں کا منصوبہ، ہسپتالوں کی تعمیر اور طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی جیسے اقدامات عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ینواز شریف نے گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے امیدواران کو مبارکباد دی۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستوں میں مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں جبکہ ایک نشست پیپلز پارٹی لے سکی۔۔

انہوں نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی اور ان کے سرپرستوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بدتمیزی، بداخلاقی، فساد اور فتنہ پروری کے نتیجے میں دیوالیہ ہو چکا تھا، لیکن موجودہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں ملک کو دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

دیکھیں: ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی چھٹی، 12 نشستوں پر (ن) لیگ کامیاب، ایک سیٹ پی پی لے اڑی

متعلقہ مضامین

حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *