عزیزی نے ہندوستان کے ساتھ کابل-نئی دہلی ایئر کوریڈور کی بحالی کا اشارہ بھی دیا ہے، جسے وہ ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ لیکن سابق صدر اشرف غنی کے دور کی طرح، یہ کوریڈور افغان برآمدات کے لیے لاگت، حجم اور تسلسل کے چیلنجز کے باعث معاشی بنیادوں پر مضبوط نہیں ہو سکا تھا۔
اعلامیے کے مطابق، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو داخلی سلامتی کی قیادت سونپی جائے گی، جبکہ انہیں ضرورت کے مطابق دیگر آئینی اداروں سے معاونت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ تنازعہ نہ صرف روس اور پاکستان کے تعلقات میں ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے بلکہ خطے میں میڈیا کی آزادی اور غیر جانب دار رپورٹنگ کے چیلنجز کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔
سماجی و سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لال قلعہ کے قریب ہونے والا دھماکہ پہلگام طرز کی فالس فلیگ کارروائیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہیں ماضی میں پاکستان مخالف بیانیہ بنانے اور انتخابی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو مستعفی ہوگئے
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔
ان کی وفات نے پاکستانی علمی، ادبی اور تعلیمی حلقوں کو گہرے رنج میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں انہیں نہ صرف ایک استاد بلکہ ایک مشعلِ راہ کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔