عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن میں ہلاک ہونے والے 50 سے زائد ٹی ٹی پی عسکریت پسندوں کی لاشیں افغانستان منتقل

سیکیورٹی حکام کے مطابق 50 دہشت گردوں کی لاشیں حال ہی میں افغانستان بھیجی گئی ہیں

1 min read

سیکیورٹی حکام کے مطابق 50 دہشت گردوں کی لاشیں حال ہی میں افغانستان بھیجی گئی ہیں

لاشوں کی منتقلی ایک اعلی سطحی اجلاس کے بعد عمل میں آئی جس میں پاکستانی فوجی افسران ۔ افغان سرحدی حکام اور مقامی عمائدین شامل تھے

August 26, 2025

بلوچستان: سیکیورٹی حکام نے رواں ماہ کے شروع ایک کامیاب آپریشن میں تحریک طالبان پاکستان کے متعدد مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کیا، سیکیورٹی حکام کے مطابق 50 دہشت گردوں کی لاشیں حال ہی میں افغانستان بھیجی گئی ہیں۔

مذکورہ آپریشن 8 اگست کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں کیا گیا، افغان بارڈر سے ٹی ٹی پی کی دراندازی کی اطلاعات موصول ہوٗی تھیں ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے اس علاقے میں ایک مسلح گروہ کو نشانہ بنایا جس میں 20-25 جنگجو ہلاک ہوئے، ذرائع کے مطابق محدود سی اطلاعات کی بنیاد پر یہ کاروائی کی گئی تھی۔

اگلے روز 9 اگست کو آئی ایس پی آر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 33 مزید دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، اور یہ آپریشن ٹی ٹی پی سے وابستہ گروہ کے پاکستان میں درزندازی کی کوشش پر کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے کیے گِے آپریشن کے بعد ژوب کے علاقہ سامبازہ سے بھی 47 لاشیں برآمد ہوئیں۔

ہلاک شدہ دہشت گردوں کی شناخت

کامیاب آپریشن کے کے کچھ دنوں بعد ہلاک شدہ دہشت گردوں کی قومیت کے حوالے سے نئی چیزیں سامنے آئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 22 اگست کو افغان حکام نے ہلاک ہونے والے 50 عسکریت پسنندوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کرنے کے لیے مختلف افغان صوبوں میں منتقل کرے گی۔ یاد رہے ان میں سے تقریباً 90 فیصد افغان شہری تھے، ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروہ سے تھے جو سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے ارادے سے پاکستان میں گُھس آئے تھے۔

اگلے روز تیئس اگست کو پکتیکا کے لوگوں نے تصدیق کی کہ شیران ہسپتال میں ہلاک شدہ لوگوں کی کل 57 لاشیں موصول ہوئیں۔ طالبان جنگجوؤں نے انہیں اپنی نگرانی میں روانہ کیا، اور ان لاشوں کو غزنی، پکتیکا اور خوست سمیت مختلف صوبوں میں انکے ورثا کو واپس کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

افغانستان انٹرنیشنل نے لاشوں کو لے جانے والے ایمبولینس کی تصاویر میں طالبان کے جنگجوؤں کے ملوث ہونے کو دکھایا ہے۔ حافظ گل بہادر گروپ جسے طویل عرصے سے ٹی ٹی پی کے فوجی ونگ کے طور پر جانا جاتا ہے اس گروہ نے پاکستانی فورسز پر متعدد حملے کیے ہیں اور یہ پاکستان مخالف گروہوں میں سے ایک اہم اور طاقت ور گروہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ریاست پاکستان نے متعدد مرتبہ افغان طالبان پر ٹی ٹی پی جیسے گروپوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا ہے حالانکہ افغان حکام اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ افغان زمین کو پڑوسی ملک میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد کے مطابق افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی جنگجو جو 6،000 کی تعداد پر مشتمل ہیں۔ ان دہشت گردوں سے پاکستان کی قومی سلامتی خطرہ میں ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی ان خدشات کی تاٗید کرتے ہوئے افغان حکام کی جانب سے غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کے لیے نرمی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہے۔

لاشوں کی منتقلی

لاشوں کی منتقلی ایک اعلی سطحی اجلاس کے بعد عمل میں آئی جس میں پاکستانی فوجی افسران ۔ افغان سرحدی حکام اور مقامی عامئدین پر مشتمل تھی۔ جوکہ پاکستان کی جانب سے سرحدی تعاون کو واضح کرتا ہے۔

لاشوں کی واپسی اور جرگے کا انعقاد

بلوچستان میں پاکستانی حکام اور افغان عمائدین پر مشتمل 15 افراد کا جرگہ منعقد کیا گیا جس میں افغان نمائندوں کی جانب سے یہ تقاضا کیا گیا کہ پاکستان میں مارے گئے افغان شہریوں، خاص طور پر ژوب کے سمبازہ میں مارے جانے والوں کی لاشیں افغانستان کو دی جائیں۔

اس جرگے میں شریک افراد نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کو 53 لاشیں واپس کی گئیں۔ اور ایک مصدقہ ذرائع کے مطابق اس جرگے کا انعقاد حصار کلی گاؤں میں کیا گیا۔ ہلاک شدہ افراد میں سے اکثریت کا تعلق افغانستان کے مشرقی اور جنوبی اضلاع سے تھا۔

سوشل میڈیا پر رد عمل

لاشوں کی منتقلی کے بعد افغان جنگجوؤں کی لاشوں کو افغانستان کے مختلف صوبوں میں دفنایا گیا جن میں پکتیکا، لوگر، اور وردگ کے نام سرفہرست ہیں بالخصوص محمد عابد اور معراج الدین ان دو جنگجوؤں کو لوگر میں دفنایا گیا جو ژوب میں مارے گئے تھے۔

طالبان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر ان جنگجوؤں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ساتھ ساتھ ہوئے انہیں شہید قرار دیتے سوشل پر مختلف طرح کی پوسٹیں شیئر کیں۔ ان حرکات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین پر موجودگی اور انکا اثر و رسوخ بدقسمتی سے اب بھی برقرار ہے جو اس تحریک کی سرگرمیوں اور کاروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔

دیکھیں: یوم آزادی پر بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا؛ سرفراز بگٹی کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *