دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ مستقل حل کر دیا گیا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق صوبے میں گمشدہ افراد کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو چکا ہے اور گڈ گورننس و میرٹ کے ذریعے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق صوبے میں گمشدہ افراد کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو چکا ہے اور گڈ گورننس و میرٹ کے ذریعے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے

سرکاری ملازمین میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے بھی اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع کیا جا رہا ہے

January 20, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گمشدہ افراد (مسنگ پرسنز) کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے اور اب اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

ایکس پر جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گڈ گورننس اور میرٹ کے ذریعے سے ہی ہم بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں گمشدہ افراد کے مسئلے پر سیاست کی گئی اور ریاست کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے پہلی بار اس مسئلے کا عملی اور مستقل حل پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے دو نئے ڈویژنز، پشین اور کوہِ سلیمان، کے قیام کی منظوری دی ہے، جبکہ مزید ڈویژنز اور اضلاع بنانے پر بھی کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس مشتبہ افراد سے تفتیش کے لیے واضح قانونی فریم ورک موجود ہے، جس کے بعد لاپتہ افراد کے معاملے میں ریاست پر بے بنیاد الزامات نہیں لگائے جا سکیں گے۔

سرکاری ملازمین میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے بھی اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس کا آغاز ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد اضلاع سے ہوگا۔

دیکھیں: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک

متعلقہ مضامین

دہشتگردی صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے معاشی مشکلات، کمزور ادارے اور سماجی عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی درکار ہے۔

March 21, 2026

انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کو اندرونی خلفشار سے دوچار کر دینا کتنا بڑا جرم ہو گا۔ ان کی محبت عقیدت کا گھنٹہ گھر ایک شخص ہے ۔ اس کے علاوہ جو بھی ہے ان کی جانے بلا۔

March 21, 2026

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *