"> بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا بیانیہ اور حکومتی ریکارڈ بے نقاب

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے نعروں اور حکومتی اقدامات میں واضح تضاد سامنے آ گیا۔ الحاق پاکستان پر متنازع بیانات سے لے کر پرتعیش گاڑیوں کی خریداری اور کابینہ کی توسیع تک، ان کا ریکارڈ سوالیہ نشان بن گیا۔

بلوچستان میں فورسز کی بڑی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک، دھماکا خیز مواد برآمد

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ خضدار میں مسلح افراد نے ماربل فیکٹری سے 18 مزدور اغوا کرلیے۔
بلوچستان میں فورسز کی بڑی کارروائیاں

بلوچستان کے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں آپریشنز کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ خضدار کے علاقے نال میں ماربل فیکٹری سے 18 مزدور اغوا کرلیے گئے۔

October 18, 2026

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں کوئٹہ کے علاقے پنجپائی، نوشکی اور خضدار میں کی گئیں، جن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو پنجپائی میں دہشت گردوں نے مقامی ٹریفک کی آمدورفت متاثر کرنے کے لیے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

نوشکی اور خضدار میں کارروائیاں

نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا کر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

خضدار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے ایک اور آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ کارروائی کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی ذرائع نے ہلاک ہونے والوں کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم فتنۃ الہندوستان کے ارکان قرار دیا ہے۔ علاقے میں مزید مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

محسن نقوی کا بیان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قومی ایکشن پلان کے تحت وژن عزمِ استحکام کے ذریعے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

خضدار میں 18 مزدور اغوا

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ماربل فیکٹری پر حملہ کرکے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ حملے کے دوران ایک مزدور فائرنگ سے زخمی ہوا، جبکہ حملہ آور دو گاڑیاں اور ایک لوڈر بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خضدار شہر سے تقریباً 35 سے 40 کلومیٹر دور بیسار پہاڑی کے قریب پیش آیا۔ زخمی مزدور کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے اور طبی ذرائع کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاحال کسی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

کسی بھی ریاست کا استحکام اس کے سلامتی کے اداروں اور شہداء کی قربانیوں سے جڑا ہوتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اداروں پر متنازع بیانات ان کی سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

October 18, 2026

افغان کرنسی کے استحکام پر مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کا معاشی و سیاسی تجزیہ۔ جانئے کرنسی کی قدر، معاشی ترقی اور جمہوری تضادات کا حقیقت پسندانہ جائزہ۔

October 18, 2026

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے نعروں اور حکومتی اقدامات میں واضح تضاد سامنے آ گیا۔ الحاق پاکستان پر متنازع بیانات سے لے کر پرتعیش گاڑیوں کی خریداری اور کابینہ کی توسیع تک، ان کا ریکارڈ سوالیہ نشان بن گیا۔

October 18, 2026

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات کے بعد ٹی ٹی پی، افغان اور بھارتی اکاؤنٹس پرانی اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

October 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *