بنگلادیشی اسپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد واپس آئیں تو انہیں جیل جانا ہوگا۔ ان کے مطابق حسینہ واجد بھارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اگر بھارت انہیں واپس نہیں کرتا تو بنگلادیش عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا۔
انہوں نے عوامی لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی عوام آمریت نہیں بلکہ جمہوریت چاہتے ہیں۔
حافظ الدین احمد نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی امید بھی ظاہر کی۔





