مَہ لقا صمدانی پر تنقید

مَہ لقا صمدانی پر تنقید: واشنگٹن میں پذیرائی کے لیے پاکستان کی سلامتی داؤ پر لگانے کا الزام

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

بنوں: تھانہ میریان کے سامنے دھماکہ، بچے سمیت 2 افراد شہید، 16 زخمی

بنوں میں تھانہ میریان کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی
بنوں میں تھانہ میریان کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی

بنوں کے علاقے میریان میں تھانہ کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 افراد شہید اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

February 16, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان کے سامنے ہونے والے ایک افسوسناک دھماکے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت اور قریبی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد بنوں پولیس کی مزید نفری میریان روانہ کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور تخریب کاروں کی تلاش کے لیے گرد و نواح میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم سیکیورٹی ادارے صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

دیکھیے: اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو افغانستان تہران کی مکمل حمایت کرے گا؛ ذبیح اللہ مجاہد کا اعلان

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہوگا، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔

November 15, 2026

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

November 14, 2026

کینیا میں 3.6 ارب شلنگ کی منشیات برآمدگی کے بعد مقامی و افریقی اسمگلرز کی گرفتاری کے باوجود پاکستان کا نام گھسیٹنے کی منفی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔

November 14, 2026

نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اسد قیصر کی فرموں کا ریکارڈ اور ڈاکٹر امجد علی کیس میں 9 گواہوں کو طلب کر لیا۔

November 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *