برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز کا فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ابتدائی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری۔

August 15, 2026

شمالی وزیرستان کے ٹنڈی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارٹر گولے کی زد میں آ کر ٹی ٹی پی کا خطرناک خارجی دہشتگرد ابوبکر عرف سبین ہلاک ہو گیا۔

August 15, 2026

طالبان اقتدار کے 5 سال مکمل ہونے پر بھی افغانستان معاشی بحران، انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی تنہائی کا شکار ہے، جبکہ ٹی ٹی پی کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے مسلسل سوالیہ نشان ہے۔

August 15, 2026

سکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 24 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سکیورٹی فورسز کی بنوں اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں، 24 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں پولیس پر حملوں اور خودکش دھماکے کے تناظر میں شروع کی گئی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 خوارج ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں بنوں میں حالیہ دہشت گرد حملوں، پولیس پر حملوں اور گاڑی میں نصب خودکش بم دھماکے کے تناظر میں شروع کی گئیں۔

سکیورٹی فورسز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشنز کا آغاز کیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنوں اور گردونواح میں شدید فائرنگ کے تبادلوں کے بعد فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ عناصر متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں آپریشنز جاری رہیں گے اور حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

دیکھیے: بھارت: کاکروچ احتجاج میں پیلٹ گن استعمال کے شواہد سامنے آگئے، برطانوی میڈیا

متعلقہ مضامین

برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز کا فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ابتدائی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری۔

August 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *