بھارتی معروف اداکار ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار ستیش شاہ کئی ماہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ممبئی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اور انکا کا حال ہی میں گردے کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا تھا، تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکے اورگزشتہ روز اُن کا انتقال ہو گیا۔
ستیش شاہ نے اپنی زندگی میں سینکڑوں فلموں میں تاریخی کردار ادا کیا بالخصوص ان کی مزاح نگاری نے انہیں بھارتی ڈراموں میں ایک منفرد مقام عطا کیا۔
Feeling extremely sad to share that we’ve lost a great artist & my dearest friend of over 40 years. It’s hard to believe—I had spoken to him just two days ago. Satish Bhai, you will truly be missed. Your immense contribution to film and television will never be forgotten. 🙏🏽🕊️ pic.twitter.com/IXuXI1AYhA
— Johny Lever (@iamjohnylever) October 25, 2025
بھارتی مزاحیہ اداکار جونی لیور نے اپنے بیان میں گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے چالیس سال پرانے دوست کو کھو دیا ہے۔ لیکن یقین کرنا مشکل ہے، میں نے ان سے دو روز قبل بات کی تھی۔ جونی لیور کا کہنا تھا ستیش بھائی آپ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔
ستیش شاہ بھارتی سینما کے ان نامی گرامی اداکاروں میں شامل تھے جنہوں نے اسٹیج، ٹی وی اور فلم تینوں میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ ان کے جانے سے بھارتی فلمز ایک تجربہ کار اداکار سے محروم ہو گئی ہے۔