مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار ستیش شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

بھارتی اداکار ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
بھارتی اداکار ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ستیش شاہ بھارتی سینما کے ان نامی گرامی اداکاروں میں شامل تھے جنہوں نے اسٹیج، ٹی وی اور فلم تینوں میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا

October 27, 2025

بھارتی معروف اداکار ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار ستیش شاہ کئی ماہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ممبئی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اور انکا کا حال ہی میں گردے کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا تھا، تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکے اورگزشتہ روز اُن کا انتقال ہو گیا۔

ستیش شاہ نے اپنی زندگی میں سینکڑوں فلموں میں تاریخی کردار ادا کیا بالخصوص ان کی مزاح نگاری نے انہیں بھارتی ڈراموں میں ایک منفرد مقام عطا کیا۔

بھارتی مزاحیہ اداکار جونی لیور نے اپنے بیان میں گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے چالیس سال پرانے دوست کو کھو دیا ہے۔ لیکن یقین کرنا مشکل ہے، میں نے ان سے دو روز قبل بات کی تھی۔ جونی لیور کا کہنا تھا ستیش بھائی آپ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔

ستیش شاہ بھارتی سینما کے ان نامی گرامی اداکاروں میں شامل تھے جنہوں نے اسٹیج، ٹی وی اور فلم تینوں میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ ان کے جانے سے بھارتی فلمز ایک تجربہ کار اداکار سے محروم ہو گئی ہے۔

دیکھیں: گوردھن اسرانی کے انتقال پر بہت غمزدہ ہوں: اکشے کمار

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *