بونڈی بیچ فائرنگ واقعے کی تحقیقات میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ فلپائن کے امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ ملزم ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر یکم نومبر کو فلپائن کا سفر کیا تھا جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلوی شہری کی حیثیت سے وہاں پہنچا۔ دونوں افراد 28 نومبر کو فلپائن سے روانہ ہوئے۔ آسٹریلوی پولیس اس سفر کے مقاصد اور ممکنہ روابط کی تفتیش کر رہی ہے۔
حملے کی تفصیل
بونڈی بیچ پر ہونے والے اس حملے میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ پولیس کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم 1998 میں اسٹڈی ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا۔ جسے بعد میں پارٹنر ویزہ اور ریزیڈنٹ ویزے بھی ملے۔ اس کا 24 سالہ بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں پیدا ہوا اور پیدائشی آسٹریلوی شہری ہے، جو فی الحال زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
تحقیقات کا دائرہ
آسٹریلوی حکام حملہ آوروں کے بیرون ملک سفر، ممکنہ نظریاتی وابستگی اور بین الاقوامی روابط کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔ تحقیقات کے حتمی نتائج بعد ازاں جاری کیے جائیں۔
دیکھیں: شمالی بحیرۂ عرب میں پاکستان نیوی کی کامیاب میزائل فائرنگ