جنوبی وزیرستان اپر کے یڈٹ کالج سپینکئی میں انٹر ہاؤس جنرل نالج کمپیٹیشن منعقد ہوا جس میں تمام ہاؤسز کے کیڈٹس نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
اس موقع پر طلبہ نے مختلف موضوعات پر سوالات کے جوابات دے کر اپنی علمی استعداد کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پرنسپل کیڈٹ کالج سپہنکئی بریگیڈیئر وسیم شفیق کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد کیڈٹس میں علمی دلچسپی پیدا کرنا، صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دینا اور ان کی خوداعتمادی و صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کیڈٹ کالج سپینکئی ہمیشہ کیڈٹس کو معیاری تعلیم کے ساتھ ہمہ جہت شخصیت سازی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
دیکھیں: شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق