Category: خیبر

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق پیکس سیلیکا کا مقصد “اہم معدنیات، توانائی، ایڈوانس مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹرز، اے آئی انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس سمیت ایک محفوظ اور ترقی یافتہ سلیکون سپلائی چین کی تشکیل” ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کی جانب سے اس نوعیت کی حساس اور اعلیٰ سطحی دفاعی ٹیکنالوجی کی فراہمی پاکستان پر اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔ واشنگٹن یہ تسلیم کر رہا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام، انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل میں برطانیہ کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ حکومت ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے کی کارکردگی، سرکاری اداروں کی تنظیم نو، پبلک فنانس مینجمنٹ اور نجکاری جیسے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کر رہی ہے۔

یہ رپورٹ جس میں ’ڈیورنڈ لائن‘ کو فرضی سرحد کے طور پر پیش کیا گیا ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کابل میں 1,000 سے زائد افغان علما نے ایک متفقہ فتویٰ جاری کیا ہے جس میں افغان سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنا “حرام” قرار دیا گیا ہے۔

فلم پاکستان کو ایک منظم دہشت گرد ریاست کے طور پر پیش کرتی ہے، جب کہ جنوبی ایشیا کے سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کے اپنے اندرونی عوامل، بغاوتی تحریکیں، اور بلوچستان میں خفیہ سرگرمیوں کا کردار خطے کی مجموعی پیچیدگیوں کا زیادہ بڑا حصہ ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق، اس ادارے میں 600 سے زائد بچے زیرِ تعلیم تھے، اور یہ پورے علاقے میں واحد فعال پرائمری اسکول تھا۔ حکام نے متاثرہ حصوں کو سیل کرکے متبادل تعلیمی بندوبست کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ جنوبی وزیرستان اپر میں سیکیورٹی فورسز پر گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے مہلک حملہ ہے۔

بنوں کینٹ میں دودھ سپلائی کرنے والے فارم سے اغوا ہونے والے دو ملازمین کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی

ترجمان کے مطابق، پاکستانی سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور ملک کو اس ناسور سے نجات دلائی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا اس سلسلے میں صوبائی حکومت افغانستان سے رابطہ کرے گی اور وفاق نے بھی اس معاملے پر آمادگی ظاہر کی ہے

خیبر پختونخوا حکومت نے ماہانہ اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا

ماہرین کے مطابق یہ مؤقف نہ صرف ریاستی قربانیوں کی نفی ہے بلکہ شہداء کے خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی بھی ہے

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبایلی صحافیوں نے بھی وطن عزیز کے لیے مالی و جانی قربانیاں دی ہیں اور انیس قبایلی صحافی شہید ہوچکے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 287 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’مجھ سے تمام وزرائے اعلی اور وزیراعظم نے رابطہ کیا ہے۔‘

شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔