مجموعی طور پر ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال جنوبی اور وسطی ایشیا کی سیاست کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر علاقائی قوتیں اپنے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو اس کے اثرات نہ صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام پر طویل عرصے تک مرتب ہو سکتے ہیں۔
مقتدر سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا افغانستان کو فتح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بگرام ایئر بیس پر حالیہ کاروائی کا مقصد دہشت گردوں کے اس ٹھکانے کو تباہ کرنا تھا جو سرحد پار سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا
بھارتی وزیرِ اعظم کا حالیہ دورۂ اسرائیل دہلی کی دہائیوں پرانی 'توازن کی پالیسی' سے انحراف کا مظہر ہے، جس سے ایران کے ساتھ تعلقات اور خلیج میں مقیم لاکھوں بھارتی تارکینِ وطن کے مفادات داؤ پر لگ سکتے ہیں
اگرچہ بھارت کو اپریل 2026 تک امریکی پابندیوں سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے، لیکن خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ پابندیوں کے خدشات کے باعث نئی دہلی اس منصوبے میں مزید سرمایہ کاری کے معاملے میں محتاط نظر آ رہا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کی خبروں پر عالمی سطح پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ ایرانی حکومت کی خاموشی اس امکان کو تقویت دے رہا ہے کہ اصل شخصیت کے بجائے ان کا ہم شکل نشانہ بنا ہو سکتا ہے، جس کے باعث یہ معاملہ تاحال تہران کی وضاحت کا طلب گار ہے