امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمتِ عملی اور طالبان کے مدارس میں نوجوان نسل کی جاری تربیت خطے اور عالمی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں
برطانوی دفترِ خارجہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ غیر ملکیوں کو درپیش سنگین خطرات کے پیشِ نظر یہ انتباہ جاری کیا گیا
کرغزستان کے سرکاری وفد کے افغانستان کے دورے کے دوران کابل میں کرغزستان ٹریڈ ہاؤس کا افتتاح کیا گیا ہے جس کا مقصد تجارتی تعاون، تبادلے اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے
ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ برسوں کے ملحد رہنے کے بعد اب خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں اور کائنات کو تخلیق کرنے والی ہستی میں ایمان لائے ہیں
آئندہ دنوں میں یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا یہ صرف ایک عارضی اقدام ہے یا واقعی پاکستان اور افغانستان کے درمیان قائم دوستی کی ایک اور علامت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے کا ایک اہم موقع ثابت ہوا۔ دونوں فریقین نے اپنے برادرانہ تعلقات کو ایک ہمہ جہت شراکت داری میں ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خواجہ آصف نے اپنے جوہری حریف بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے اپنی پرعزم حکومت اور فوجی افواج کے ساتھ ایک ایسے ملک کا مقابلہ کیا ہے جو اس سے پانچ گنا بڑا ہے۔
امیرِ قطر نے وزیراعظم پاکستان کے ٹیلی فون اور اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
افغان سفارتخانے میں جاری اس دعائیہ تقریب اور تعزیتی پیغامات درج کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہو رہے ہیں۔