بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان نے ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے، اجازت ملنے پر جنوری میں پاکستان کا دورہ کریں گے
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان نے ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے، اجازت ملنے پر جنوری میں پاکستان کا دورہ کریں گے

قاسم خان نے خواجہ آصف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ وزیرِ دفاع نے پہلے ملاقات کی اجازت دے دی تھی، اس لیے پاکستانی حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں

December 17, 2025

سابق وزیرِ اعظم وبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور انکے بھائی سلیمان نے اپنے ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے اور وہ دونوں جنوری میں پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قاسم اور سلیمان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے عمران سے ملنے کی اجازت لینے کے لیے پاکستانی حکومت سے بات کی کوشش کی جبکہ چند ماہ قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وہ آ کر عمران خان سے مل سکتے ہیں۔ اس پر قاسم نے جواب دیا کہ انہوں نے کھل کر کہا ہے۔ لہٰذا جب تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں تو ہمیں امید ہے کہ جنوری میں جانا چاہیے۔

اس سوال کہ وہ عمران خان کو دیکھ کر ان سے کیا بات کریں گے اور کیا وہ ان سے کسی ڈیل پر غور کرنے کا کہیں گے؟ اس پر قاسم خان نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم ان کی زندگی اور پاکستان کو بدعنوانی سے نجات دلانا ہے۔

قاسم خان نے مزید کہا کہ اگر وہ ابھی ڈیل کرکے ہمارے پاس آئیں اور انگلینڈ میں رہیں تو میں جانتا ہوں کہ وہ راضی نہیں ہونگے کہ اپنا ملک برباد ہونے کے لیے چھوڑ دوں اور خود انگلینڈ میں رہوں، میں جانتا ہوں کہ وہ ڈپریشن میں چلے جائیں گے۔

دیکھیں: پاکستان کے اعلیٰ دفاعی ڈھانچے پر ازسرِنو غور

متعلقہ مضامین

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *