"> فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر سے ملاقات
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ابو ظہبی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر سے ملاقات

ملاقات میں اس امر کی بھی توثیق کی گئی کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ شراکت داری باہمی مفادات کے تحفظ، علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے آئندہ بھی جاری رہے گی۔
ابو ظہبی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر سے ملاقات

انہوں نے اماراتی قیادت کے پاکستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی سے جڑے ہوئے ہیں۔

February 16, 2026

پاک فوج کے سربراہ و چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سید عاصم منیر نے آج ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب حکمران اور قومی سلامتی مشیر شیخ تنہون بن زید النیہان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اقتصادی، سرمایہ کاری اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مربوط اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور سلامتی کے لیے مسلسل تعاون اور سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی تعاون دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

انہوں نے اماراتی قیادت کے پاکستان میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی سے جڑے ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات دونوں برادر ممالک کے درمیان غیر معمولی باہمی اعتماد، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور آزمودہ برادرانہ روابط کی عکاس ہے۔ اعلیٰ سطحی روابط اس بات کا ثبوت ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت سے قیادت تک رابطہ مضبوط اور تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

ملاقات میں اس امر کی بھی توثیق کی گئی کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ شراکت داری باہمی مفادات کے تحفظ، علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے آئندہ بھی جاری رہے گی۔

دیکھیے: ڈنمارک میں بلوچ برادری سے ملاقات: انوار الحق کاکڑ کا افغان صورتحال پر اظہارِ خیال

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *