چین نے ایران پر جاری حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی سخت مخالفت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جنگ کے پھیلاؤ سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے

March 8, 2026

بھارت نے واضح کیا ہے کہ روسی خام تیل کی خریداری کے لیے اسے امریکا یا کسی اور ملک کی اجازت درکار نہیں اور روس بدستور بھارت کا سب سے بڑا خام تیل سپلائر ہے

March 8, 2026

اردو روزنامہ ندائے مشرق کے چیف ایڈیٹر عبدالرشید شاہ کے انتقال پر محکمہ اطلاعات کشمیر کے ملازمین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

March 8, 2026

ٹرمپ کی پالیسیوں نے جہاں مشرقِ وسطیٰ کو مزید غیر یقینی صورتحال میں دھکیل دیا ہے وہیں عالمی سیاست میں نئے بلاکس بننے کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

March 8, 2026

بدخشاں سے بھاری اسلحہ اور فوجی سامان پاکستان کی سرحد کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل طالبان جنوبی افغانستان سے بھی اپنی فورسز اور جنگی سامان پاکستان سے ملنے والی سرحدوں کی طرف منتقل کر چکے ہیں۔

March 8, 2026

ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے تقریباً 100 مسلح افراد پر مشتمل ایک گروپ کان مالکان کو بھتہ دینے پر مجبور کر رہا ہے جبکہ انکار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

March 8, 2026

چین کا ایران پر حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ، چینی وزیر خارجہ کا شدید ردعمل

چین نے ایران پر جاری حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی سخت مخالفت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جنگ کے پھیلاؤ سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے
چین کا ایران پر حملے روکنے کا مطالبہ

چینی وزیر خارجہ نے ایران اور خلیجی ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو جنگ کے دائرہ کار کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے

March 8, 2026

بیجنگ: چین نے ایران پر جاری حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی سخت مخالفت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جنگ کے پھیلاؤ سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے اسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔

وانگ ای نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی ملک میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے ایران اور خلیجی ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو جنگ کے دائرہ کار کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی طاقتوں کو کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔

دیکھئیے:چین نے ثالثی کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کر دیا

متعلقہ مضامین

بھارت نے واضح کیا ہے کہ روسی خام تیل کی خریداری کے لیے اسے امریکا یا کسی اور ملک کی اجازت درکار نہیں اور روس بدستور بھارت کا سب سے بڑا خام تیل سپلائر ہے

March 8, 2026

اردو روزنامہ ندائے مشرق کے چیف ایڈیٹر عبدالرشید شاہ کے انتقال پر محکمہ اطلاعات کشمیر کے ملازمین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

March 8, 2026

ٹرمپ کی پالیسیوں نے جہاں مشرقِ وسطیٰ کو مزید غیر یقینی صورتحال میں دھکیل دیا ہے وہیں عالمی سیاست میں نئے بلاکس بننے کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

March 8, 2026

بدخشاں سے بھاری اسلحہ اور فوجی سامان پاکستان کی سرحد کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل طالبان جنوبی افغانستان سے بھی اپنی فورسز اور جنگی سامان پاکستان سے ملنے والی سرحدوں کی طرف منتقل کر چکے ہیں۔

March 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *