کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

طالبان گورنر کی سرپرستی میں بدخشاں کی سونے کی کانوں سے ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ وصولی کا انکشاف

ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے تقریباً 100 مسلح افراد پر مشتمل ایک گروپ کان مالکان کو بھتہ دینے پر مجبور کر رہا ہے جبکہ انکار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
بدخشاں کی سونے کے کانوں سے بھتہ وصولی کا معاملہ

گزشتہ چند دنوں کے دوران صرف اسی ضلع سے ٹی ٹی پی کے لیے کم از کم 50 لاکھ افغانی جمع کیے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے

March 8, 2026

بدخشاں: افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے مقامی گورنر مولوی اسماعیل غزنوی کی مبینہ سرپرستی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے سونے کی کانوں سے بھتہ وصولی کا نیٹ ورک قائم ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جہاں ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے تقریباً 100 مسلح افراد پر مشتمل ایک گروپ کان مالکان کو بھتہ دینے پر مجبور کر رہا ہے جبکہ انکار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے ذاتی عملے سے تعلق رکھنے والے قاری ذکی کو اس مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے جو مختلف اضلاع میں سونے کی کانوں کا دورہ کر کے کان مالکان سے ٹی ٹی پی کے لیے رقوم جمع کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس گروپ میں ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے جنگجو شامل ہیں۔

شہرِ بزرگ ضلع میں قائم ایک نجی سونے کی کان کنی کمپنی کے سربراہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران صرف اسی ضلع سے ٹی ٹی پی کے لیے کم از کم 50 لاکھ افغانی جمع کیے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس رحمان نامی ایک شخص نے اپنی کان سے بھتہ دینے سے انکار کیا جس کے بعد اس کی کان سیل کر دی گئی اور اسے امارتِ اسلامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح ضلع جرم میں بھی چھوٹی بڑی سونے کی کانوں سے بھتہ جمع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں کان مالکان کو ٹی ٹی پی کے لیے رقوم فراہم کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

اس معاملے پر طالبان حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دیکھئیے:افغانستان، ٹی ٹی پی اور سرحدی تنازعات؛ ملا یعقوب کا طلوع نیوز کو دیے گئے انٹرویو کا تفصیلی جائزہ

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *