دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں دورانِ سفر اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ بھارتی پائلٹ کیپٹن سمت مچھر کی بروقت حکمتِ عملی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پرواز میں 174 افراد سوار تھے۔ سفر کے دوران کاک پٹ میں غیر معمولی کشیدگی کے باعث کیپٹن سمت مچھر زخمی ہو گئے۔
شدید چوٹوں کے باوجود کپتان نے جہاز کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔ اس دوران عملے اور مسافروں کی مدد سے حملہ آور پر قابو پا لیا گیا۔
بعد ازاں طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پائلٹ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ دوسری جانب حکام نے معاملے کے حقائق جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دیکھیے: نورستان کامدیش میں طالبان کی چوکیاں مزاحمتی فورسز کے قبضے میں