پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے سرکاری کالجوں میں 8 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جاٗے گا

September 15, 2025

انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کاروائیاں کی گئیں اور لکی مروت اور بنوں میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

September 15, 2025

قومی سطح پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور عوام نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

September 15, 2025

زرعی تحقیقاتی ادارے مور گلوبل کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اس وقت 3,164 کولڈ اسٹوریج یونٹس موجود ہیں جن کی مجموعی استعداد 1,20,000 ٹن سے زیادہ ہے۔ تاہم ان میں سے صرف 2,923 فعال ہیں۔

September 15, 2025

آزاد کشمیر حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسلام آباد نے 2000 پولیس اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

September 15, 2025

افغان حکومت کی جانب سے کولڈ اسٹوریج سرمایہ کاروں کو پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دے دی گئی

زرعی تحقیقاتی ادارے مور گلوبل کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اس وقت 3,164 کولڈ اسٹوریج یونٹس موجود ہیں جن کی مجموعی استعداد 1,20,000 ٹن سے زیادہ ہے۔ تاہم ان میں سے صرف 2,923 فعال ہیں۔

1 min read

افغان حکومت کی جانب سے کولڈ اسٹوریج سرمایہ کاروں کو پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دے دی گئی

افغانستان کے کسان طویل عرصے سے حکومتی عدم تعاون اور سہولیات کی کمی کی شکایت کرتے آئے ہیں۔

September 15, 2025

افغان حکومت نے کسانوں کو سہولت دینے اور زرعی پیداوار کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ کولڈ اسٹوریج میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کو پانچ سالہ ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کسانوں کے مالی نقصانات کو روکنے اور زرعی پیداوار کو محفوظ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غزنی صوبے میں وزارت زراعت، آبپاشی و مالداری کی زمین پر کولڈ اسٹوریج اور پراسیسنگ پلانٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

افغانستان کے کسان طویل عرصے سے حکومتی عدم تعاون اور سہولیات کی کمی کی شکایت کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مناسب اسٹوریج نہ ہونے اور کمزور مقامی منڈیوں کے باعث وہ اپنی فصلیں کم قیمت پر بیچنے پر مجبور ہوتے ہیں، جو اخراجات پورے نہیں کر پاتیں۔

ایک کسان نے کہا، “کاشتکاری کے دوران جتنے اخراجات آتے ہیں، وہ کٹائی کے وقت واپس نہیں ملتے کیونکہ قیمتیں کم اور منڈی ناکافی ہے۔”

زرعی تحقیقاتی ادارے مور گلوبل کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اس وقت 3,164 کولڈ اسٹوریج یونٹس موجود ہیں جن کی مجموعی استعداد 1,20,000 ٹن سے زیادہ ہے۔ تاہم ان میں سے صرف 2,923 فعال ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ گنجائش ملک کی زرعی پیداوار کے مقابلے میں ناکافی ہے، جس کے باعث کسان بھاری مالی نقصان اٹھاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے سرکاری کالجوں میں 8 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جاٗے گا

September 15, 2025

انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کاروائیاں کی گئیں اور لکی مروت اور بنوں میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

September 15, 2025

قومی سطح پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور عوام نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

September 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *