حکم نامے کے مطابق ملک و ریاست کی سکیورٹی اور قانون و آئین کے خلاف خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ریاست کے شہریوں کی حفاظت اور “شدت پسند نظریات” کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

December 9, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق یہ صدر سوبیانتو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

December 9, 2025

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر، 8 دسمبر کو اس وقت پیش آیا جب کریم آغا شہر کے مرکزی علاقے میں سفر کر رہے تھے۔

December 9, 2025

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم مقامی ذرائع یہ حملہ طالبان مخالف مزاحمتی گروہ این آر ایف کی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔

December 9, 2025

معاشی محاذ پر بھی ایک مثبت رجحان دکھائی دیا۔ چھ میں سے دس افراد اس بات سے متفق یا جزوی طور پر متفق ہیں کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام اور ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے جیسے مشکل فیصلوں کے ذریعے معاشی استحکام کی کوشش کی ہے۔

December 9, 2025

اسلام آباد میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی نئی عمارت کا افتتاح، پاک امریکہ تعلیمی شراکت داری میں انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے

December 9, 2025

ٹی ٹی پی کی معاونت کا الزام: افغان حکومت نے اپنے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا

یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل کے دورے پر موجود تھے
ٹی ٹی پی

افغان حکام کی جانب سے بارہا ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی کے وعدوں کے بعد یہ گرفتاری پہلا باضابطہ عملی قدم قرار دی جا رہی ہے۔

August 20, 2025

افغان طالبان نے پکتیکا میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے کمانڈر حیات اللہ غلچکی تنگیوال کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے کابل کی چرخی پل جیل منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ تعاون کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ طالبان حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ بیان تاحال سامنے نہیں آیا۔

یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل کے دورے پر موجود تھے۔ کابل میں پاکستان، چین اور طالبان حکام کے درمیان سہ فریقی اجلاس آج ہوا، جس میں انسداد دہشت گردی، عملی تعاون اور سرحدی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سیاسی و عسکری تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان کی یہ کارروائی نہ صرف اپنی داخلی صفوں میں سختی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ایک کوشش بھی قرار دی جا سکتی ہے۔

افغان حکام کی جانب سے بارہا ٹی ٹی پی کے خلاف کاروائی کے وعدوں کے بعد یہ گرفتاری پہلا باضابطہ عملی قدم قرار دی جا رہی ہے۔

دیکھیں: امریکہ – پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ: بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی زیربحث

متعلقہ مضامین

حکم نامے کے مطابق ملک و ریاست کی سکیورٹی اور قانون و آئین کے خلاف خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ریاست کے شہریوں کی حفاظت اور “شدت پسند نظریات” کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

December 9, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق یہ صدر سوبیانتو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

December 9, 2025

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر، 8 دسمبر کو اس وقت پیش آیا جب کریم آغا شہر کے مرکزی علاقے میں سفر کر رہے تھے۔

December 9, 2025

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم مقامی ذرائع یہ حملہ طالبان مخالف مزاحمتی گروہ این آر ایف کی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔

December 9, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *