تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد سے لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور گرفتار بھی کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس کو اس سلسلے میں واضح احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سرکاری ملازمین کی سہولت کے پیش نظر ان کے دفاتر میں ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
نئے احکامات کے تحت یکم اکتوبر کے بعد اگر کوئی ڈرائیور بغیر لائسنس گاڑی چلاتے ہوئے پایا گیا تو نہ صرف اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی ضبط کر کے تھانے میں بند کر دی جائے گی۔ ایسے ڈرائیورز کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا بھی نہیں کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم اکتوبر سے قبل اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کریں یا نیا لائسنس حاصل کریں۔
دیکھیں: آزاد کشمیر میں ممکنہ پولیس ہڑتال؛ اسلام آباد سے 2000 پولیس اہلکار طلب