"> ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خارجی کمانڈر ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں خارجی کمانڈر ہلاک

سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کورائی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران مطلوب خارجی کمانڈر خالد کو ہلاک کر دیا، جو کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔
ڈی آئی خان: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کانسٹیبل کے قاتل خارجی کمانڈر ہلاک

سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کورائی کے مقام پر کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں مطلوب خارجی کمانڈر خالد عرف کمانڈر کو ہلاک کر دیا، جو کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

July 18, 2026

سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک کر دیا۔

ترجمان کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ مطلوب خارجی دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ولد سدو زئی عرف الو زئی، سکنہ منیز آباد ڈیرہ اسماعیل خان، جو سی ٹی ڈی کے شہید کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دیگر مقدمات میں مطلوب تھا، علاقہ کورائی، حدودِ تھانہ شورکوٹ میں موجود ہے۔

مصدقہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر سی ٹی ڈی ٹیم نے ٹانک-ڈیرہ اسماعیل خان روڈ، کورائی کے مقام پر ٹارگٹڈ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گھیرے میں لے کر متعدد بار ہتھیار ڈالنے کے لیے پکارا گیا اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس نے سرنڈر کرنے کے بجائے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خارجی خالد عرف کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

کانسٹیبل کی شہادت

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک خارجی نے 17 مارچ 2025 کو کانسٹیبل محمد علی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ مقامی پولیس کو بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ وہ اپنی اصل شناخت چھپا کر، روپ بدل کر نقل و حرکت کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے میں مہارت رکھتا تھا۔

ٹی ٹی پی سے تعلق

ہلاک دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی ذاکر کوچی کاروان گروپ سے تھا۔ اس کے سہولت کاروں، مالی معاونین، لاجسٹک سپورٹرز اور معاون نیٹ ورکس کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ اور ایک اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *