خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق لاچی کے علاقے میں ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں 6 سب مشین گنز اور دستی بم شامل ہیں۔
CTD Kohat & district Police eliminated 6 terrorists of Fitna al-Khawarij during a fierce shootout in Lachi, Kohat. Heavy weapons, including 6 SMGs & grenades, were seized.
— KP Police (@KP_Police1) March 15, 2026
IG KP Zulfiqar Hameed commended the teams for their bravery. pic.twitter.com/nsPsOboLha
انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیموں کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے۔