ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جامِ سہادت نوش کرگئے۔ ترجمان کے مطابق جامِ شہادت نوش کرنے والوں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں۔ جبکہ اہلکار آزاد شاہ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس وین گشت کر رہی تھی کہ اس دوران گاڑی پر حملہ کیا گیا حملے کیا گیا۔ دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ آواز دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ میں پولیس موبائل کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ شہداء میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں، جب کہ کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔
— HTN Urdu (@htnurdu) December 3, 2025
دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ… pic.twitter.com/9hb79lvhAT
پولیس کی کارروائی
پولیس وین پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پنیالہ اور قریی تھانے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین اہلکار زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے۔ اطلاعات کے مطابق علاقہ بھر میں مکمل ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کردیے ہیں۔
دیکھیں: افغان سرحد سے فائرنگ، تاجکستان میں مزید 2 چینی شہری ہلاک