"> دیامر بھاشا ڈیم کی منسوخی کی خبر فیک نیوز قرار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم کی منسوخی کی خبر فیک نیوز قرار، حکومت نے دعویٰ مسترد کردیا

دیامر بھاشا ڈیم کے 4,500 میگاواٹ پاور منصوبے کی منسوخی کی خبر فیک نیوز قرار، حکومت نے دعویٰ مسترد کردیا۔
دیامر بھاشا ڈیم کی منسوخی کی خبر فیک نیوز قرار

دیامر بھاشا ڈیم کی منسوخی کی خبر مسترد، حکومت نے 4,500 میگاواٹ منصوبہ برقرار رہنے کی تصدیق کردی۔

August 29, 2026

امریکہ میں قائم ایک ویب سائٹ کے ذریعے دیامر بھاشا ڈیم کے بجلی منصوبے کی منسوخی سے متعلق خبر کو حکومت پاکستان اور وزارت توانائی نے گمراہ کن اور فیک نیوز قرار دے کر مسترد کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ویب سائٹ اپنے دعوے کے حق میں کوئی مبینہ لیک دستاویز، منسوخی کا حکم نامہ یا کسی سرکاری فیصلے کی مصدقہ نقل پیش نہیں کرسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر کسی مستند ثبوت کے بڑی خبر بنا کر پیش کرنا سنسنی خیزی اور مخصوص ایجنڈے کے تحت گمراہ کن معلومات پھیلانے کے مترادف ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم بدستور 4,500 میگاواٹ کا اہم پن بجلی منصوبہ ہے اور اسے منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی کو قومی گرڈ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی بدستور برقرار ہے، جبکہ پاور منصوبے سے متعلق کام جاری ہے۔

حکومتی ذرائع نے دیامر بھاشا ڈیم کے پاور پروجیکٹ کو آئی پی پیز لابی کے دباؤ سے جوڑنے کے دعوے بھی مسترد کردیئے۔

ذرائع کے مطابق نئے آئی پی پیز کا باب پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے، اس لیے ڈیم کے پاور منصوبے کو آئی پی پیز سے جوڑ کر خبریں بنانا بے بنیاد ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے اور پن بجلی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہے، جس پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد اطلاعات کو مسترد کیا جاتا ہے۔

دیکھیے: شبر زیدی کا سی پیک مخالف بیانیہ مسترد، جھوٹے دعوے حقائق کے منافی قرار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *