پاکستان اور چین نے افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والی کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز اور ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

June 2, 2026

حزب التحریر ولایتِ افغانستان نے روس کے ساتھ حالیہ عسکری و تکنیکی معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے مفادات اور ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔

June 2, 2026

ضلع کرم کے علاقے تھادو اوبو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

June 1, 2026

تجزیہ کار امیر جہانگیر کے مطابق بھارت افغان روابط اور عسکریت پسندی بلوچستان کے معدنی وسائل تک امریکی رسائی اور پاکستان کی جیو اکنامک ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

June 1, 2026

اسلام آباد میں آٹھویں پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد؛ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کلاس نے مشترکہ صدارت کی اور دوطرفہ شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

June 1, 2026

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت؛ عدالتی کارروائی کے التوا پر قانونی و عوامی بحث اور پراسیکیوشن کا تاخیر کے الزامات سے انکار۔

June 1, 2026

آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد تیل سستا ہو گیا، وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو عوام تک منتقل کیا جائے گا، تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی

April 17, 2026

اسلام آباد: آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان تک بھی پہنچ گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے۔

17 اپریل 2026 کو جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت کم کرنے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کے بعد ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو عوام تک منتقل کیا جائے گا، تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہوئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل سستا ہونے سے پاکستان کی درآمدی لاگت کم ہوگی، جس سے نہ صرف ایندھن بلکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل سپلائی کا ایک اہم راستہ ہے، اور اس کی بحالی کے بعد عالمی مارکیٹ میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے، جس کا براہ راست فائدہ پاکستان سمیت دیگر درآمدی ممالک کو پہنچ رہا ہے۔

دیکھئیے:آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

متعلقہ مضامین

پاکستان اور چین نے افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والی کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور ای ٹی آئی ایم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز اور ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

June 2, 2026

حزب التحریر ولایتِ افغانستان نے روس کے ساتھ حالیہ عسکری و تکنیکی معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے مفادات اور ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔

June 2, 2026

ضلع کرم کے علاقے تھادو اوبو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

June 1, 2026

تجزیہ کار امیر جہانگیر کے مطابق بھارت افغان روابط اور عسکریت پسندی بلوچستان کے معدنی وسائل تک امریکی رسائی اور پاکستان کی جیو اکنامک ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

June 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *