سوشل میڈیا پر جنگی جنون میں مبتلا ایک بھارتی صارف کی جانب سے راولپنڈی کے حساس عسکری علاقے میں افغان ڈرون حملے اور چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم کی تباہی کا مضحکہ خیز دعویٰ سامنے آیا ہے، جو حقیقت سے مکمل طور پر عاری ہے۔ اور یہ خبر “باب بنارس” نامی بھارتی اکاؤنٹ سے نشر کی گئی ہے۔۔
تعصب اور حقیقت
اس جھوٹے دعوے کے مطابق افغان افواج نے چکلالہ کینٹ میں ڈرون حملہ کر کے چینی ایچ کیو۔9بی سسٹم تباہ کر دیا۔ مذکورہ دعوی جغرافیائی لحاظ سے ناممکن ہے۔ راولپنڈی جیسے حساس ترین عسکری مرکز پر کسی بھی قسم کی ڈرون سرگرمی کی نہ تو آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے اور نہ ہی کابل حکومت نے ایسا کوئی دعویٰ کیا ہے۔ کابل سے راولپنڈی تک کا سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پاکستان کے مضبوط ترین ایئر ڈیفنس نیٹ ورک کو عبور کرنا کسی بھی افغان ڈرون کے لیے ناممکن ہے، جو اس خبر کے بے بنیاد ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

یہ ٹویٹ دراصل بھارتی “ہائبرڈ وارفیئر” کا حصہ ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام میں افراتفری پھیلانا اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنا ہے۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ یہ خبر سو فیصد فیک ہے اور عوام کو ایسی غیر تصدیق شدہ افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔
دیکھیے: مذہبی آزادی کی عالمی صورتحال پر امریکی رپورٹ جاری؛ افغانستان اور بھارت میں حالات سنگین قرار