کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کابل حملہ؛ پاکستان نے بھارتی الزمات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے شہری مقامات یا ہسپتال کو نشانہ بنانے کی تردید کر دی

سرکاری مؤقف کے مطابق سولہ مارچ کی رات کیے گئے حملوں میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر صرف ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشتگرد گروہوں کی معاونت اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
کابل حملہ؛ پاکستان نے بھارتی الزمات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے شہری مقامات یا ہسپتال کو نشانہ بنانے کی تردید کر دی

پاکستان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اس کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ان کا مقصد اپنی سرزمین اور شہریوں کو دہشتگردی سے محفوظ بنانا ہے۔

March 17, 2026

بھارت نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں ایک ہسپتال پر بمباری کی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس مبینہ حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ پاکستان نے بھارتی بیان کو بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام کارروائیاں انتہائی درستگی کے ساتھ صرف دہشتگردی سے منسلک عسکری اہداف کے خلاف کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی شہری تنصیب، خصوصاً اسپتال، کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ تھا۔ پاکستان نے زور دیا کہ بعض عناصر کی جانب سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا زمینی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

سرکاری مؤقف کے مطابق سولہ مارچ کی رات کیے گئے حملوں میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر صرف ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشتگرد گروہوں کی معاونت اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں ہونے والے ثانوی دھماکے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ان جگہوں پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود موجود تھا، جو کسی بھی صورت میں شہری یا طبی مرکز کی نشاندہی نہیں کرتا۔ مزید برآں آزاد ذرائع اور بعض مقامی ویڈیوز میں یہ تاثر بھی سامنے آیا ہے کہ مبینہ آگ یا نقصان کے واقعات کو جان بوجھ کر اس انداز میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کی جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کا حالیہ بیان محض سفارتی دباؤ بڑھانے اور توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ خود بھارت کو طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، اور مسلم آبادی کے خلاف سخت اقدامات پر عالمی سطح پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔ اسی طرح بھارت کے اندر بھی اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں اور دیگر مذہبی گروہوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کے متعدد واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جن پر بین الاقوامی ادارے تشویش کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

پاکستان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اس کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ان کا مقصد اپنی سرزمین اور شہریوں کو دہشتگردی سے محفوظ بنانا ہے۔ حکام کے مطابق دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرنے والی تنصیبات کے خلاف کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور مکمل احتیاط کے ساتھ کی گئی، جبکہ شہری نقصان سے ہر ممکن حد تک بچاؤ کو یقینی بنایا گیا۔

دیکھیے: کابل میں ہسپتال پر حملے کے الزامات؛ پاکستان کی فضائی کاروائی یا طالبان کا پری پلان ایکشن؟

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *