بااعتماد ذرائع نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کیا جا رہا ہے اور اہم مقامات پر پاکستان آرمی کی تعیناتی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تمام خبریں بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی ہیں، اور گورنر ہاؤس یا دیگر اہم مقامات پر کسی قسم کی فوجی تعیناتی نہیں کی جا رہی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوے سراسر غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
فیکٹ چیک | بااعتماد ذرائع نے سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف سے منسلک اکاؤنٹس اور واٹس ایپ چینلز پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے اور اہم مقامات پر آرمی کی تعیناتی کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
— HTN Urdu (@htnurdu) December 10, 2025
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس پر آرمی تعینات نہیں کی جا رہی اور نہ ہی گورنر راج… pic.twitter.com/lDMrvraCPM
باوثوق ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند میڈیا رپورٹس کو ہی معتبر سمجھیں۔
یہ فیکٹ چیک اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا کسی فوجی کارروائی کا کوئی جواز یا منصوبہ موجود نہیں ہے، اور تمام افواہیں سیاسی یا اطلاعاتی انتشار پیدا کرنے کی نیت سے پھیلائی جا رہی ہیں۔