حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس لیے پولیس نے پرانے مقدمات میں جاری وارنٹس پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 10, 2026

حوثیوں کے ساحلی شہر موخا پر قبضے سے باب المندب خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ سعودی اتحادی فورسز نے شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

September 10, 2026

سہارنپور میں فجر سے پہلے مسجد گرا دی گئی، ملبے سے 1909 کی اینٹ اور صدی پرانا کنواں نکلا۔ بابری سے نوح تک، مودی حکومت اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کا مکمل تجزیہ۔

September 10, 2026

افغانستان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ پر عالمی رپورٹس نے مہر لگا دی ہے۔ اس لیے خطے کے امن اور اقتصادی منصوبوں کو درپیش خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

September 10, 2026

گلزادی بلوچ کیس میں قانونی کارروائی کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم سامنے آئی ہے۔ اس لیے غیر مصدقہ دعوؤں کے ذریعے عدالتی نظام پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

September 10, 2026

پاک یو اے ای اسٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ اس لیے دونوں برادر ممالک نے دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

September 10, 2026

فیصل آباد چلڈرن ہسپتال سے تشویشناک خبر، 30 بیڈز پر 152 نومولود زیر علاج

فیصل آباد چلڈرن ہسپتال کی نرسری میں گنجائش سے کئی گنا زیادہ نومولود زیر علاج، ادویات کی قلت اور انتظامی اقدامات پر سوالات اٹھ گئے۔
فیصل آباد چلڈرن ہسپتال

فیصل آباد چلڈرن ہسپتال کی نرسری میں 30 بستروں پر 152 نومولود زیر علاج ہونے کی اطلاعات، ادویات کی قلت اور انتظامی صورتحال پر سوالات اٹھ گئے۔

August 31, 2026

پمز اسلام آباد میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کو ابھی چند روز ہی گزرے ہیں کہ فیصل آباد چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی گنجائش سے زائد تعداد نے صحت کے نظام پر نئے سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں ادویات کی قلت ہے جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں ایک بستر پر 2 سے 3 بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال نے مریض بچوں کی صحت اور علاج کے معیار پر تشویش پیدا کردی ہے۔

سب سے زیادہ تشویش نرسری کی صورتحال پر ظاہر کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق صرف 30 بستروں کی نرسری میں 152 نومولود زیر علاج ہیں۔ اتنی زیادہ تعداد میں بچوں کو محدود جگہ پر رکھنا خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔

پمز نرسری سانحے کو ابھی چند روز ہی گزرے ہیں، جس میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے۔ 26 اگست کو اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے بعد پیش آنے والے اس واقعے نے پسپتالوں میں بچوں کی حفاظت اور ہنگامی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے تھے۔

ایسے میں فیصل آباد چلڈرن ہسپتال کی موجودہ صورتحال یہ سوال اٹھاتی ہے کہ کیا متعلقہ اداروں نے اس سانحے سے کوئی سبق سیکھا ہے؟

عوامی ہسپتال میں علاج کی صورتحال سے متعلق شفافیت بنیادی ضرورت ہے، خاص طور پر وہاں جہاں بڑی تعداد میں نومولود زیر علاج ہوں۔

اور ساتھ ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جانا چاہیے کہ کسی ہنگامی صورتحال میں بچوں کو فوری محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا انتظام موجود ہے یا نہیں۔ اور اصل امتحان تحقیقات اور کارروائی کے ساتھ ساتھ بروقت اصلاحات ہیں۔ اگر ہسپتالوں میں گنجائش، ادویات اور حفاظتی انتظامات کے مسائل برقرار رہے تو اگلا سانحہ روکنے کے بجائے اس کے بعد سوال اٹھانے کی نوبت آسکتی ہے۔

دیکھیے: پمز آتشزدگی: 8 ذمہ دار معطل، فوجداری کارروائی کا حکم، ایک نرس کیلئے ستارۂ خدمت

متعلقہ مضامین

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس لیے پولیس نے پرانے مقدمات میں جاری وارنٹس پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 10, 2026

حوثیوں کے ساحلی شہر موخا پر قبضے سے باب المندب خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ سعودی اتحادی فورسز نے شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

September 10, 2026

سہارنپور میں فجر سے پہلے مسجد گرا دی گئی، ملبے سے 1909 کی اینٹ اور صدی پرانا کنواں نکلا۔ بابری سے نوح تک، مودی حکومت اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کا مکمل تجزیہ۔

September 10, 2026

افغانستان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ پر عالمی رپورٹس نے مہر لگا دی ہے۔ اس لیے خطے کے امن اور اقتصادی منصوبوں کو درپیش خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

September 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *