"> پمز آتشزدگی: 8 ذمہ دار معطل، فوجداری کارروائی کا حکم
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پمز آتشزدگی: 8 ذمہ دار معطل، فوجداری کارروائی کا حکم، ایک نرس کیلئے ستارۂ خدمت

پمز آتشزدگی کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پر 8 ذمہ دار افراد معطل کر دیے گئے، فوجداری کارروائی کی منظوری جبکہ بچے کی جان بچانے والی نرس کیلئے ستارۂ خدمت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پمز آتشزدگی: 8 ذمہ دار معطل، فوجداری کارروائی کا حکم

پمز آتشزدگی کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پر 8 ذمہ داران معطل، فوجداری کارروائی کی منظوری، بچے کو بچانے والی نرس کیلئے ستارۂ خدمت دینے کا فیصلہ۔

August 30, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ کی روشنی میں 8 ذمہ دار افراد کو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف محکمانہ و فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز آتشزدگی واقعے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ شاہد خان نے عبوری رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں نشاندہی کیے گئے پمز کے 8 افسران اور اہلکاروں کو فوری معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معطل افراد میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور ڈاکٹر اویس علی شاہ، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی پمز محمد عثمان اور سی ڈی اے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالرحمان شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذمہ داروں کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اجلاس میں پمز کی سکیورٹی پر مامور کمپنی اور اس کے عہدیداران کے خلاف بھی کارروائی کی منظوری دی گئی۔ معطل افسران کی جگہ نئے افراد کی فوری تعیناتی کی ہدایت بھی کی گئی۔

نرس کیلئے ستارۂ خدمت

وزیراعظم نے آتشزدگی کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے والی نرس کیلئے ستارۂ خدمت دینے کی منظوری دے دی۔

وارڈ میں موجود ایک نرس اور خاتون گارڈ کو او ایس ڈی بنانے اور مزید تحقیقات کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد سلمان، سی ای او نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)، کو پمز کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

فائر سیفٹی انتظامات

تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ کے مطابق پمز میں آتشزدگی یا کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تفصیلی ایس او پیز اور مناسب تربیت موجود نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق پمز کے 13 ایس او پیز میں صرف دو ذیلی سیکشنز میں آگ یا ہنگامی صورتحال سے متعلق ہدایات شامل تھیں۔

واقعے کے وقت سپروائزری اسٹاف ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا، جبکہ وارڈ میں دو نرسیں، ایک خاتون گارڈ اور ہاؤس آفیسر موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے تقریباً دو منٹ میں پورا وارڈ جل گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی کے 6 منٹ بعد ایمرجنسی سروسز کو کال کی گئی، جبکہ پہلا ایمرجنسی رسپانس 15 منٹ بعد پہنچا۔ نیونیٹل وارڈ میں فائر الارم اور سپرنکلر سسٹم بھی موجود نہیں تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں پمز نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعے کے باوجود ہسپتال میں فائر سیفٹی کے حوالے سے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ نیونیٹل وارڈ میں عالمی ادارہ صحت کے فائر سیفٹی قواعد کی خلاف ورزی بھی سامنے آئی۔

تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

اجلاس میں پمز کی خستہ حالی اور بدانتظامی سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ شاہد خان اور ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تحقیقات مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی موت ایک اندوہناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم غمگین ہے۔ بچوں کے والدین کے ساتھ پوری قوم کی ہمدردیاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داروں کو مثالی سزا دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ کسی کی مجرمانہ غفلت سے کسی ماں کا لخت جگر جدا نہ ہو۔

انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ فوری طور پر عوام کے سامنے لانے کی ہدایت بھی کی۔ رپورٹ وزارت قومی صحت کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *