اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ایرانی وفد کے طیارے کی اسلام آباد آمد سے متعلق دعوے کو فیک نیوز قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ یہ معلومات ایک ایسے اکاؤنٹ سے پھیلائی گئیں جو خود کو ایرانی ظاہر کرتا ہے لیکن یورپ سے آپریٹ ہو رہا ہے اور اسرائیلی مفادات سے منسلک بتایا جا رہا ہے۔
فیکٹ چیکنگ ذرائع کے مطابق اس اکاؤنٹ نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کسی قسم کے پس پردہ مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں، تاہم اس دعوے کی کوئی مصدقہ بنیاد موجود نہیں۔
Azaad Fact Check has identified the spread of disinformation by an Iranian X handle, operating from Europe and aligned with Israeli interests, which falsely claims that a jet carrying an Iranian delegation has landed in Islamabad. This is fake news and propaganda.
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) March 23, 2026
There have been… https://t.co/wNw9VIQLa1 pic.twitter.com/PpHDzYf0EQ
ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ تو کسی ایرانی وفد کی پاکستان آمد ہوئی ہے اور نہ ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان اس حوالے سے کوئی بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق ایران نے پاکستان کے وقت کے مطابق رات 9 بج کر 11 منٹ پر اسرائیل پر میزائل حملوں کی نئی لہر شروع کی، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سوشل میڈیا پر اس نوعیت کے جعلی بیانیے کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور غلط تاثر پیدا کرنا ہوتا ہے، اس لیے ایسی معلومات کی تصدیق انتہائی ضروری ہے
دیکھئیے:پرانی تصویر سے نئے پروپیگنڈا کی کوشش بے نقاب: طالبان ترجمان کے دعوے مسترد