پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

تاجکستان کے ترقیاتی منصوبے بیرونی فنڈنگ پر منحصر، 4.67 ارب ڈالر کے 82 منصوبے جاری

تاجکستان کی اپنی سرمایہ کاری محض 151.2 ملین ڈالر ہے، جو کل فنڈنگ کا صرف 3.2 فیصد بنتی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ملک کے بڑے منصوبے بیرونی وسائل پر منحصر ہیں۔
تاجکستان ترقیاتی منصوبہ

عالمی مالیاتی ادارے ان منصوبوں کے بڑے سرمایہ کار ہیں، جن میں ورلڈ بینک 1.725 ارب ڈالر (36.9 فیصد) کے ساتھ سرفہرست ہے

March 23, 2026

دوشنبے: تاجکستان میں جاری ریاستی سرمایہ کاری منصوبوں میں بیرونی مالی معاونت پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے، جہاں 82 بڑے منصوبوں کی مجموعی مالیت تقریباً 4.67 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان منصوبوں میں سے 55 گرانٹس، 5 قرضوں جبکہ 22 مشترکہ فنڈنگ کے تحت جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ارب ڈالر سے زائد رقم پہلے ہی مختلف ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے ان منصوبوں کے بڑے سرمایہ کار ہیں، جن میں ورلڈ بینک 1.725 ارب ڈالر (36.9 فیصد) کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک 914.7 ملین ڈالر اور یورپی بینک برائے تعمیر و ترقی 658.1 ملین ڈالر فراہم کر رہا ہے۔

دیگر سرمایہ کاروں میں اسلامی ترقیاتی بینک، چین، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک، جرمن اور یورپی سرمایہ کاری بینک شامل ہیں، تاہم مجموعی فنڈنگ کا 70 فیصد سے زائد حصہ صرف تین بڑے اداروں سے آ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاجکستان کی اپنی سرمایہ کاری محض 151.2 ملین ڈالر ہے، جو کل فنڈنگ کا صرف 3.2 فیصد بنتی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ملک کے بڑے منصوبے بیرونی وسائل پر منحصر ہیں۔

حکام کے مطابق 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ کر 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔ حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نئے قوانین بھی متعارف کرائے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ بیرونی فنڈنگ سے بڑے منصوبوں کی تکمیل ممکن ہو رہی ہے، تاہم اس سے معیشت عالمی مالیاتی اداروں اور بیرونی شرائط پر زیادہ انحصار کا شکار بھی ہو سکتی ہے۔

دیکھئیے:تعلیم دشمنی یا نسلی تطہیر، جوزجان میں ازبک خواتین اساتذہ کی چھانٹی

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *