فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اکتوبر اجلاس میں پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہو گئی ہیں۔ جاری کردہ تازہ ترین فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نئی دہلی نے اجلاس سے قبل سفارتی لابنگ کی اور مسعود اظہر کی موجودگی جیسے بے بنیاد الزامات لگائے۔ تاہم، عالمی ادارے نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔
جو ملک خود دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے، وہ دوسروں پر الزامات عائد کرتا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے عناصر کو غیر ملکی سرزمین اور سہولتیں میسر ہیں۔
عالمی سطح پر بھارت کو اس سے قبل سندھ طاس معاہدے میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب ایف اے ٹی ایف میں ناکامی نے ایک بار پھر بھارتی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔





